حارث رؤف نے قومی ٹیم پر تنقید کرنے والوں کی بولتی بند کر دی
پاکستان ٹیم پر تنقید عام ہوچکی ہے، ہمارے ملک میں ہر بندہ کچھ بھی بات کررہا ہے، نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا ہے تو پورا موقع دینا ہوگا: حارث رؤف بول پڑے

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر حارث رؤف نے قومی ٹیم پر تنقید کرنے والوں کی بولتی بند کر دی ہے جس کے بعد کرکٹ شائقین آگ بگولہ ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حارث رؤف کا کہنا تھا کہ دنیا میں نوجوان کرکٹرز کو 10 سے 15 میچز کا موقع دیا جاتا ہے ، اس کے بعد ہی کوئی بڑا کرکٹر بنتا ہے، لوگ انتظار کررہے ہوتے ہیں کہ ٹیم ہارے تو تنقید شروع کریں، سب کی اپنی رائے ہے، وہ رائے دے سکتے ہیں۔ فاسٹ بولر نے کہا کہ ہم کوشش کررہے ہیں ٹیم کو کس طرح بنایا جائے ، تمام سینئرز، جونیئرز کو بھرپور سپورٹ کررہے ہیں ، سب کھلاڑیوں نے محنت کی ہے ، اس گرانڈ پر ہائی اسکورنگ میچز ہوتے ہیں، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں جس کا دن ہو اچھی کرکٹ کھیلتا ہے وہ کامیاب ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا بولنگ یونٹ کوشش کررہا تھا ، نتائج ہمارے حق میں نہیں ہوئے ، جو کیچز ہونے تھے وہ چھکے ہوگئے ، یہ تاثر غلط ہے کہ پاکستانی فاسٹ بولر ایشا کی پیچز پر مشکل میں ہیں، ایشیا میں دنیا کا جو بھی فاسٹ بولر کھیلنے گیا انہیں مشکل ہورہی تھی۔ حارث رؤف نے کہا کہ نیوزی لینڈ نے اچھی کرکٹ کھیلی ، پاکستانی بولرز اچھی بولنگ نہیں کراسکے، کیوی بیٹرز کے کچھ شارٹ ایسے تھے جس میں ہمارے بولرزبدقسمت رہے،کیوی بیٹرز کے ٹاپ ایج لگنے پر بھی چھکے ہو رہے تھے ، ہوا اور پھر چھوٹے گرانڈ کی وجہ سے باہر جارہے تھے۔