سوشل ایشوز

گوشت کی قیمت میں حیران کن اضافہ ،عوام پریشان

رمضان المبارک کے بعد بھی مہنگائی کم نہ ہو سکی، ملک بھر میں گوشت اور مرغی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

اسلا م آباد(کھوج نیوز)عید کے بعد اسلام آباد میں مرغی کے گوشت کو پر لگ گئے۔ مرغی کا گوشت 900 روپے سے 1200روپے فی کلو گرام میں مل رہا ہے۔ زندہ مرغی میں 540 سے 650 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔

کراچی میں مرغی فروش من مانیاں کرنے لگے۔ مرغی کا گوشت 850 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا۔ سرکاری نرخ 650 روپے فی کلو ہے۔

لاہور میں عید کے بعد بھی مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی ۔ مختلف علاقوں میں فی کلو 750روپے کلو جبکہ صافی گوشت880روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ متعدد دکانوں پرمرغی کے گوشت کی سرکاری ریٹ لسٹ ہی غائب ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button