ٹیکنالوجی

کیا انٹیل دیوالیہ ہونے جا رہی ہے؟ نئے سی ای او کے سخت فیصلے

لاہور(ٹیکنالوجی ڈیسک)دنیا کی مشہور چپ ساز کمپنی انٹیل نے ایک اور بڑے بحران کا سامنا کرتے ہوئے اپنے 20 فیصد عالمی ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ قدم کمپنی کے نئے سی ای او لپ بو ٹان کے دور میں اٹھایا جا رہا ہے، جو مارچ 2025 میں عہدے پر فائز ہوئے ہیں۔

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق انٹیل یہ بڑی تبدیلیاں اس لیے لا رہی ہے تاکہ بوجھ کم کی جا سکے، فیصلہ سازی تیز ہو اور انجینئرنگ پر مبنی نئی جدت کو فروغ دیا جا سکے۔ کمپنی پہلے ہی 2024 میں 15 ہزار ملازمین کو نکال چکی ہے، اور اب یہ نئی چھانٹی پچھلے ایک سال میں دوسرا بڑا اقدام ہوگی۔

انٹیل نے اب تک اس بارے میں باضابطہ طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ کمپنی کے 2024 کے 19 ارب ڈالر کے نقصان کے بعد لیا گیا ہے جو 1986 کے بعد پہلا سالانہ خسارہ ہے۔نئے سی ای او لپ بو ٹان، جو پہلے کیڈنس ڈیزائن سسٹمز کے سربراہ اور انٹیل کے بورڈ ممبر رہ چکے ہیں، کمپنی کی انتظامی ڈھانچے کو سادہ بنانے، درمیانی سطح کے منیجرز کو ختم کرنے اور اے آئی اور چپ سازی کے منصوبوں کو ازسرنو ترتیب دینے پر کام کر رہے ہیں۔

ٹیکنالوجی انڈسٹری مجموعی طور پر بھی بحران کا شکار ہے صرف 2025میں اب تک 93 کمپنیوں نے 23 ہزار سے زائد ملازمین کو نکالا ہے، جن میں گوگل، مائیکروسافٹ اور میٹا جیسے بڑے نام بھی شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button