صحت

بلڈ پریشر پر قابو پانے سے دماغی بیماری سے بچاؤ ممکن ہے؟ نئی تحقیق نے سب کو چونکا دیا

ہائی بلڈ پریشر کا سختی سے علاج کرنے سے ڈیمینشیا (یادداشت کھو جانے کی بیماری) کے خطرے میں نمایاں کمی کی جا سکتی ہے

اسلام آباد (ہیلتھ ڈیسک )حالیہ ایک بڑی سائنسی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر کا سختی سے علاج کرنے سے ڈیمینشیا (یادداشت کھو جانے کی بیماری) کے خطرے میں نمایاں کمی کی جا سکتی ہے۔ یہ تحقیق چین اور امریکہ کے ماہرین نے مل کر کی ہے۔

مطالعے میں بتایا گیا ہے کہ جن افراد نے دوا اور طرزِ زندگی میں تبدیلی کے ذریعے بلڈ پریشر کو قابو میں رکھا، ان میں ڈیمینشیا ہونے کا خطرہ 15 فیصد کم پایا گیا۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق، 2021 میں دنیا بھر میں 5 کروڑ 70 لاکھ افراد ڈیمینشیا کا شکار تھے۔ لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑھتی عمر کے ساتھ یہ بیماری لازمی نہیں ہوتی اسے روکا جا سکتا ہے۔

یہ تحقیق چین کے دیہی علاقوں میں 40 سال سے زائد عمر کے 33,995 افراد پر کی گئی، جنہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا: ایک گروپ کو سخت علاج دیا گیا اور دوسرے کو معمول کے مطابق علاج ملا۔سخت علاج والے گروپ کو گاؤں کے ڈاکٹروں کی نگرانی میں سستی یا مفت دوا، صحت سے متعلق مشورے، بلڈ پریشر ناپنے کی مشین اور روزمرہ عادات بہتر بنانے کی تربیت دی گئی۔

چار سال بعد نتائج سامنے آئے جن میںسخت علاج والے گروپ میں 668 افراد کو ڈیمینشیا ہوا جب کہ معمول کے علاج والے گروپ میں یہ تعداد 734 تھی ۔اس سے معلوم ہوا کہ سخت علاج سے نہ صرف ڈیمینشیا بلکہ ذہنی کمزوری (mild cognitive impairment) کا خطرہ بھی کم ہو جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button