بابر اعظم اور محمد رضوان پر تنقید ،کین ولیمسن بھی میدان میں آگئے،بڑا بیان داغ دیا
کرکٹ میں یہ اہمیت رکھتا ہے کہ کھلاڑی اپنی ٹیم کے لئے کیا کردار ادا کرتا ہے:کین ولیمسن

لاہور(سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ کے سابق کپتان اور کراچی کنگز کے کھلاڑی کین ولیمسن نے پاکستان کے بیٹسمین بابر اعظم اور محمد رضوان کی ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں اسٹرائیک ریٹس پر جاری تنقید پر اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ کرکٹ میں یہ اہمیت رکھتا ہے کہ کھلاڑی اپنی ٹیم کے لئے کیا کردار ادا کرتا ہے۔ یہ سب کچھ ٹیم کی ضرورتوں کے بارے میں ہے، اور آپ کو کھیل جیتنے کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بہترین طریقے سے استعمال کرنا ہوتا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ کرکٹ کی دنیا میں اسٹرائیک ریٹ کی بات کی جاتی ہے لیکن کبھی کبھار اسٹرائیک ریٹ کم بھی ہوسکتا ہے، جیسے پاکستان سپر لیگ میں بعض اوقات 230 کا اسکور آیا اور بعض اوقات 130 یا 140 کا بھی۔کین کا کہنا تھا کہ ایک کھلاڑی کا کردار اس کی ٹیم کے بہترین کارکردگی میں مدد دیتا ہے۔ وہ کسی دن تیز کھیلیں گے اور کسی دن آرام سے، اور یہ سب کچھ ٹیم کے جیتنے کی کوشش میں ہوتا ہے۔
اپنے دورے کے دوران، کین نے پاکستان کے بیٹسمین بابر اعظم کی تعریف کی، اور کہا کہ وہ ہمیشہ بابر کا کھیل دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بابر ایک شاندار کھلاڑی ہیں اور انہیں کھیلتے ہوئے دیکھنا بہت خوشی کی بات ہے۔