کھیل
پی ایس ایل کیلئے موسم کیسا ہے: فخر زمان کے بیان نے ہلچل مچا دی
یہ موسم پی ایس ایل کے لیے اچھا ہے، لوگوں نے گرمی کا شوشا زیادہ چھوڑا ہوا ہے، اگر کوئی گرم موسم کی بات کرے تو یہ صرف معذرت ہوسکتی ہے: فخر زمان

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لئے موسم کیسا ہے؟ اس حوالے سے لاہور قلندرز کے بیٹسمین فخر زمان کے بیان نے ہر طرف ہلچل مچا کر رکھ دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فخر زمان کا کہنا تھا کہ ہم نے تین میچز جیتے ہیں تین ہارے ہیں جس سمت میں جا رہے ہیں اس سے مطمئین ہیں۔ ہم سب اکٹھے مل کر کھیل رہے ہیں اور حریف ٹیموں کو ٹف ٹائم دے رہے ہیں۔ فخر زمان کا کہنا تھا کہ پچز کے بارے باتیں سن رہا ہوں میں سمجھتا ہوں کہ پچز میں بولروں کے لیے بھی کچھ ہونا چاہیے۔ مشکل پیش آنے کے باوجود 170 سے زائد رنز بن رہے ہیں۔میں سمجھتا ہوں کہ ڈومیسٹک میں بھی گرین پچز ہونی چاہئیں تاکہ فائدہ ہو، جیسی پچز بن رہی ہیں ہمیں اس کا فائدہ ہوگا ایک جگہ پر میچز ہونے سے کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کا موقع ملتا ہے۔