ٹیکنالوجی

علی بابا کے نئے اور جدید اے آئی ماڈل نے میدان مار لیا

چینی ٹیکنالوجی کمپنی علی بابا نے جدید مصنوعی ذہانت کا نیا نظام Qwen3متعارف کرا دیا ہے، جو اوپن اے آئی اور گوگل جیسے عالمی لیڈرز کو ٹکر دینے کے لیے تیار ہے

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چینی ٹیکنالوجی کمپنی علی بابا نے جدید مصنوعی ذہانت کا نیا نظام Qwen3متعارف کرا دیا ہے، جو اوپن اے آئی اور گوگل جیسے عالمی لیڈرز کو ٹکر دینے کے لیے تیار ہے۔علی بابا نے Qwen3 کے آٹھ مختلف ماڈل پیش کیے ہیں جن میں سب سے چھوٹا 0.6 ارب اور سب سے بڑا 235 ارب پیرا میٹرز پر مشتمل ہے۔ کمپنی کا دعوی ہے کہ یہ ماڈلز کوڈنگ، ریاضیاتی تجزیے اور پیچیدہ سوالات کے حل میں اوپن اے آئی کے o3-mini اور گوگل کے Gemini 2.5 Pro سے بہتر کارکردگی دکھا ئے گا۔

یہ ماڈلز 119 زبانوں کو سپورٹ کرتے ہیں اور انہیں 36 ٹریلین الفاظ پر مشتمل ڈیٹا سے تربیت دی گئی ہے، جس میں نصابی کتابیں، کوڈ، سوال و جواب اور مصنوعی ذہانت کے تیار کردہ مواد شامل ہیں۔

علی بابا نے اپنے کئی ماڈلز کے اوپن ویٹ جاری کر دیے ہیں جو اب Hugging Face اور GitHub پر مفت دستیاب ہیں، تاہم ان کا سب سے طاقتور ماڈل Qwen-3-235B-A22B فی الحال عام رسائی میں نہیں دیا گیا۔

Qwen3کی خاص بات اس کا ہائبرڈ ریزننگ سسٹم ہے، جس سے صارفین تیز رفتار نتائج یا گہری سوچ والے نتائج میں سے انتخاب کر سکتے ہیں۔ علی بابا کا کہنا ہے کہ یہ فیچر صارف کو زیادہ کنٹرول دیتا ہے اور کام کی رفتار میں بہتری لاتا ہے۔اس اقدام سے چین میں اے آئی کی دوڑ مزید تیز ہو گئی ہے۔ حال ہی میں ڈیپ سیک اور بائیڈو نے بھی اپنے ماڈلز متعارف کرائے ہیں، جبکہ امریکہ کی طرف سے چپس کی برآمد پر پابندیوں کے باوجود چین میں اے آئی ٹیکنالوجی تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button