ٹیکنالوجی

پاکستانی طالبات نے ترکی میں تہلکہ مچا دیا، عالمی مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل

پاکستان کی طالبات نے ٹیکنالوجی اور ایرو اسپیس میلے ٹیکنو فیسٹ 2025 میں سوشل انوویشن کیٹیگری میں پہلا انعام جیت کر ملک کا نام روشن کر دیا

ْقبرص (ٹیکنالوجی ڈیسک)پاکستان کی مڈل اسکول کی طالبات نے ترکی کے شمالی قبرص میں ہونے والے ٹیکنالوجی اور ایرو اسپیس میلے ٹیکنو فیسٹ 2025 میں سوشل انوویشن کیٹیگری میں پہلا انعام جیت کر ملک کا نام روشن کر دیا۔

پاکستان ترک معرف انٹرنیشنل اسکولز کی طالبات، اسما فاطمہ اور عنایہ خان نے اپنی استاد گوہر خورشید کے ہمراہ شرکت کی۔ ان کا منصوبہ ایموشن ڈیٹیکٹر گیجٹ فار کوڈری پلیجک ایسا آلہ جو جسمانی طور پر مفلوج افراد کے جذبات پہچان سکے) نے 22 ممالک سے آئے 47 ہزار سے زائد شرکا میں سے بہترین قرار پایا۔

ٹیکنو فیسٹ ترکی کا سب سے بڑا ٹیکنالوجی میلہ ہے، جہاں ہر سال دنیا بھر سے لاکھوں نوجوان حصہ لیتے ہیں۔ اس سال 6 ممالک کی 268 فائنلسٹ ٹیموں میں پاکستان کی ٹیم نے بازی مار لی۔

انعام کی تقریب میں طالبات نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے پہلا انعام وصول کیا۔

عنایہ خان کا کہنا تھا کہ یہ تجربہ شاندار تھا، ہم نے دل و جان سے کام کیا، اور یہ کامیابی ہماری محنت کا نتیجہ ہے۔ یہ فتح صرف ہماری نہیں بلکہ پوری قوم کی ہے۔

یاد رہے کہ پچھلے سال بھی پاکستانی طلبہ نے ایران میں ہونے والے انٹرنیشنل فزکس اولمپیاڈ میں تین کانسی کے تمغے جیتے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button