صحت

جنگی حالات میں صحت کاخیال کیسے رکھا جا سکتا ہے ؟

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ جنگی حالات میں عوام کو خاص طور پر ہوشیار رہنا چاہیے، کیونکہ اسپتالوں اور طبی سہولیات تک رسائی محدود ہو سکتی ہے

لاہور (ہیلتھ ڈیسک )جنگ جیسے خطرناک حالات میں سب سے اہم چیز انسان کی اپنی جان اور صحت ہوتی ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ایسے حالات میں عوام کو خاص طور پر ہوشیار رہنا چاہیے، کیونکہ اسپتالوں اور طبی سہولیات تک رسائی محدود ہو سکتی ہے۔

جنگ کے دوران سب سے زیادہ خطرہ زخمی ہونے، ذہنی دباؤ، اور پانی یا خوراک کی کمی سے ہوتا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہر شخص کو اپنے پاس ایک ایمرجنسی میڈیکل کٹ رکھنی چاہیے جس میں پین کلرز، پٹی، ضروری دوائیاں، اور صاف پانی شامل ہو۔

ماہرین نے مزید خبردار کیا ہے کہ اگر پینے کا پانی آلودہ ہو جائے تو پیٹ کی بیماریاں پھیل سکتی ہیں۔ لہذا پانی کو ابال کر پینا چاہیے یا صاف پانی کا بندوبست کرنا چاہیے۔ ساتھ ہی، بچوں اور بزرگوں کی خاص دیکھ بھال ضروری ہے کیونکہ ان کی قوت مدافعت کم ہوتی ہے۔ذہنی دبا ؤکو کم کرنے کے لیے گھر والوں کے ساتھ وقت گزارنا، عبادات کرنا یا ہلکی پھلکی ورزش بھی مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button