کھیل
پی ایس ایل :پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان آج پنڈی میں کھیلا جانے والا میچ منسوخ
پاک بھارت کشیدگی کے باعث پی ایس ایل 10 کے میچز سے متعلق مختلف آپشنز پر غور کے لیے وزارتِ داخلہ اور پی ایس بی حکام کا اجلاس ہوا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)10 کے سلسلے میں راولپنڈی میں آج ہونے والا میچ منسوخ کردیا گیا۔پاکستان سپر لیگ کی فرنچائزکراچی کنگز اور پشاور زلمی آج راوپنڈی میں آپس میں ٹکرانے جا رہی تھیں، جبکہ یہ میچ منسوخ کردیا گیا۔دوسری جانب پاک بھارت کشیدگی کے باعث پی ایس ایل 10 کے میچز سے متعلق مختلف آپشنز پر غور کے لیے وزارتِ داخلہ اور پی ایس بی حکام کا اجلاس ہوا۔ذرائع کے مطابق بقیہ میچز کراچی منتقل کرنے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے۔