سوشل ایشوز

ریاست مخالف پرو پیگنڈہ مہم ،حکومت نے ملوث اکاؤنٹس کی نشاندہی کر دی

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے ریاست مخالف پروپیگنڈہ مہم میں ملوث 500 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نشاندہی کی گئی ہے

اسلام آباد (کھوج نیوز )نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے ریاست مخالف پروپیگنڈہ مہم میں ملوث 5 سو سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نشاندہی کی گئی ہے۔ایجنسی نے اس معاملے کی تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے اور اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ یہ اکاؤنٹس ملک بھر میں ریاست مخالف ایک مربوط آن لائن مہم چلانے میں سرگرم ہیں۔

یہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس 8 مئی 2025 کو ایک منظم ریاست مخالف پروپیگنڈہ مہم کا حصہ بنے تھے، جس کا مقصد قومی اداروں اور حکومت کے خلاف منفی رائے عامہ پیدا کرنا تھا۔سائبر کرائم ونگ کی خصوصی ٹیمیں ان اکاؤنٹس کی ڈیجیٹل سرگرمیوں کا گہرائی سے تجزیہ کر رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق، اس معاملے میں ملوث افراد اور اداروں کی شناخت کے لیے نادرا سے ڈیٹا حاصل کرنے کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے تاکہ ذمہ دار عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

ایجنسی کے ذرائع نے کہا ہے کہ آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے ریاست کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کرنے والے افراد کے خلاف فیصلہ کن اور سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button