سوشل ایشوز
سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھرکمی
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج مسلسل دوسرے دن کم ہو گئی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )پاک بھارت کشیدگی برقرار رہنے سے بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 18ڈالر کم ہو گئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 3ہزار 325ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار 800روپے کی کمی سے 3لاکھ 50ہزار 900روپے کی سطح پر آگئی۔ا سی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 543روپے گھٹ کر 3لاکھ 840روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 417روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2ہزار 929روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔