کھیل

آسٹریلیا کے اسپنر میک گل کو عدالت نے سزا سنائی مگر کیوں؟

آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ اسپنر اسٹورٹ میک گل کو کوکین کی غیر قانونی ترسیل میں ملوث پائے جانے پر عدالت نے کمیونٹی سروس کی سزا سنائی ہے

سڈنی(سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ اسپنر اسٹورٹ میک گل کو کوکین کی غیر قانونی ترسیل میں ملوث پائے جانے پر عدالت نے کمیونٹی سروس کی سزا سنائی ہے۔مارچ 2025 میں مقدمے کی سماعت کے دوران جیوری کو بتایا گیا کہ 2021کے اپریل میں میک گل نے اپنے برادرِ نسبتی اور ایک منشیات فروش کے درمیان ڈرگ ڈیل میں معاونت کی تھی۔

سابق کرکٹر کو اس بات کا علم تھا کہ کوکین کی مالیت تقریبا 3 لاکھ 30 ہزار آسٹریلین ڈالر ہے، تاہم وہ اس حقیقت سے لاعلم رہے کہ ایک کلوگرام وزنی کوکین ایک شخص سے دوسرے کو منتقل کی جا چکی تھی۔

اگرچہ جیوری نے میک گل کو بڑی سطح پر منشیات کی تجارتی سپلائی کے الزام سے بری کر دیا، تاہم انہیں منشیات کی محدود مقدار کی فراہمی کے الزام میں قصوروار قرار دیا گیا۔

جمعے کے روز سڈنی کے ڈاننگ سینٹر ڈسٹرکٹ کورٹ میں سماعت کے دوران آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیو وا نے میک گل کے کردار کی حمایت میں بیان دیا۔ عدالت نے میک گل کو قید کی سزا کے بجائے ایک سال اور دس مہینے کے انٹینسو کریکشن آرڈر کے تحت 495 گھنٹے کمیونٹی سروس انجام دینے اور باقاعدہ ڈرگ ٹیسٹنگ کروانے کا حکم دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button