کھیل

بنگلہ دیش سے ٹی ٹونٹی سیریزمیں ڈی آر ایس سسٹم کیوں نا لگایا جا سکا ،اہم سازش سے پردہ اُٹھ گیا

مقامی صحافی نے دعوی کیا ہے کہ پاک بھارت جنگ بندی کے بعد پاکستان میں ہونیوالے ایونٹس کے دوران ڈیسیژن ریویو سسٹم (ڈی آرایس)نہ ہونے کی بڑی وجہ آئی سی سی چیئرمین جے شاہ ہیں

لاہور(سپورٹس ڈیسک)بنگلہ دیش سے ٹی ٹونٹی سیریزمیں ڈی آر ایس سسٹم کیوں نا لگایا جا سکا ،اہم سازش سے پردہ اُٹھ گیا،پاکستان سپر لیگ کے پلے آف میچز اور بنگلادیش کیخلاف ٹی20 انٹرنیشنل سیریز میں ڈیسیژن ریویو سسٹم(ڈی آرایس) نہ ہونے کی وجہ سے پردہ اٹھ گیا۔رپورٹس کے مطابق مقامی صحافی نے دعوی کیا ہے کہ پاک بھارت جنگ بندی کے بعد پاکستان میں ہونیوالے ایونٹس کے دوران ڈیسیژن ریویو سسٹم (ڈی آرایس)نہ ہونے کی بڑی وجہ آئی سی سی چیئرمین جے شاہ ہیں۔انہوں نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈکی جانب سے سیکیورٹی کی یقین دہانی اور غیر ملکی پلئیرز کے ملک میں آنے کے باوجود تکنیکی ٹیم نے پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا جبکہ اسی ملک کے کرکٹرز پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن میں آخری گروپ میچز اور پلے آفس میں فرنچائز کا حصہ تھے۔

صحافی نے دعوی کیا کہ پی سی بی کے اعلی عہدیداروں اور پروڈکشن کمپنی نے انگلینڈ کی ہاک آئی کمپنی سے ڈی آر ایس کیلئے بات کی تاہم بھارت کے جے شاہ کے دبا کے سبب ایسا ممکن نہ ہوسکا۔دوسری جانب پاکستان کے ہاتھوں تاریخی ہزیمت اٹھانے کے بعد بھارت مختلف طریقوں سے پاکستان کو انٹرنیشنل کرکٹ میں تنہا کرنا چاہتا ہے تاکہ نقصان پہنچایا جاسکے۔تاحال آئی سی سی اور ہاک آئی کمپنی نے رپورٹس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے تاہم توقع کی جارہی ہے کہ معاملے کو سالانہ اجلاس میں اٹھایا جاسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button