ٹک ٹاکر ثنا یوسف کی اپنے قاتل سے ہونے والی آخری گفتگو سامنے آگئی
پولیس کے مطابق 22 سالہ ٹک ٹاکر عمر حیات عرف کاکا ثنا یوسف سے دوستی کرنا چاہتا تھا، جس کیلیے وہ بار بار رابطہ کر رہا تھا لیکن ثنا یوسف کے انکار پر طیش میں آکر اسے گولی مار دی

اسلام آباد(کھوج نیوز)مقتولہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کی اپنے قاتل سے ہونے والی آخری گفتگو سامنے آگئی، جو اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ کے باہر گولی مارنے سے قبل ہوئی تھی۔پولیس کے مطابق 22 سالہ ٹک ٹاکر عمر حیات عرف کاکا ثنا یوسف سے دوستی کرنا چاہتا تھا، جس کیلیے وہ بار بار رابطہ کر رہا تھا لیکن ثنا یوسف کے انکار پر طیش میں آکر اسے گولی مار دی۔عینی شاہدین کے بیانات اور مختلف قریبی ذرائع کے مطابق آخری ملاقات کے دوران ثنا یوسف اس صورت حال کو یہ کہتے ہوئے سنبھالنے کی کوشش کر رہی تھی کہ تمہیں غصہ آرہا ہے، یہاں سے چلے جا، یہاں سی سی ٹی وی کیمرے موجود ہیں، جا یہاں سے۔
اس کے بعد عمر نے ثنا یوسف پر گولی چلا دی اور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔واضح رہے کہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کا واقعہ 2 جون کو جی 13 ون میں پیش آیا تھا، جس کا مقدمہ والدہ کی مدعیت میں تھانہ سنبل میں درج کیا گیا۔