کھیل

سابق پاکستانی کرکٹر محمد یوسف نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ کیوں دیا؟وجہ سامنے آگئی

محمد یوسف نے اپنا استعفی پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھجوا دیا ہے۔محمد یوسف دورہ نیوزی لینڈ میں بیٹنگ کوچ کی حیثیت میں ٹیم مینجمنٹ میں شامل تھے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)سابق پاکستانی کرکٹر محمد یوسف نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ کیوں دیا؟وجہ سامنے آگئی،رپورٹ کے مطابق سابق پاکستانی کرکٹر محمد یوسف نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد یوسف نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بیٹنگ کوچ تعینات تھے۔ذرائع کے مطابق محمد یوسف نے اپنا استعفی پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھجوا دیا ہے۔محمد یوسف دورہ نیوزی لینڈ میں بیٹنگ کوچ کی حیثیت میں ٹیم مینجمنٹ میں شامل تھے، البتہ وہ بنگلا دیش کے خلاف ہوم سیریز کے لیے مینجمنٹ میں شامل نہیں تھے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ محمد یوسف نے نجی مصروفیات کے باعث مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button