سوشل ایشوز
ملک میں چینی کی قیمت آسمان پر پہنچ گئی، غریب رلنے پر مجبور

لاہور(کھوج نیوز) ملک بھر میں چینی کی قیمت آسمان پر پہنچ گئی، غریب رلنے پر مجبور، چینی کی فی کلو قیمت میں کتنا اضافہ ہوا ہے؟ اور اب نئی قیمت کیا ہے؟ ادارہ شماریات نے بتا دیا۔
تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے میں کوئٹہ میں چینی کی فی کلوقیمت میں19 روپے تک اضافہ ہوا اور فی کلو قیمت 210 روپے سے بڑھ کر229 روپے تک ہوگئی۔ ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے شہری ملک میں سب سے مہنگی 229 روپے تک فی کلو چینی خریدنے پرمجبور ہیں۔ پشاور میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 200 روپے تک ہے، کراچی اوراسلام آباد میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلوقیمت 195روپے تک ہے جبکہ پنڈی میں چینی کی زیادہ سیزیادہ فی کلو قیمت190روپے تک ہے۔



