نگرنگرسے

مردہ حالت میں ملنے والی لڑکی قتل ہوئی یا پھر…؟ والد نے بڑا خدشہ ظاہر کر دیا

کراچی (کھوج نیوز) شہر قائد کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 5میں رہائشی عمارت سے مردہ حالت میں ملنے والی لڑکی قتل ہوئی یا پھر…؟ اس حوالے سے والد نے بڑا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ نے بتایا ہے کہ متوفیہ کا ابتدائی پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے جب کہ کیمیائی تجزیے اور ڈی این کے لیے اس کے جسم کے نمونے بھی حاصل کرلیے گئے ہیں، ابتدائی طور پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ خاتون کی موت گلا دبنے کے باعث ہوئی۔

دوسری جانب ایس ایس پی ساوتھ مہروز علی نے بتایا کہ زینب اپنے شوہرکی خالہ کے گھر رہائش پذیر تھی جس کے بعد شوہر اور خالہ کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا ہے۔مہروز علی کے مطابق بیانات کی تصدیق کا عمل بھی جاری ہے اور یہ واقعہ خودکشی ہے یا قتل، اس کی وضاحت تحقیقات کے بعد ہی ہوسکے گی۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے قتل کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درخشاں تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

مدعی مقدمہ کے مطابق بیٹی دامادکے رشتے داروں کے گھر عارضی طورپرمقیم تھی، رشتے داروں نے بتایا کہ گزشتہ شام لڑکی چھت پرگئی تھی،کافی دیرتک واپس نہیں آئی، بعد میں معلوم ہوا کہ کسی نے گلاگھونٹا اوربے ہوشی کی حالت میں چھوڑدیا۔والد کے مطابق بیٹی کوبے ہوشی کی حالت میں اسپتال لانے پرڈاکٹر نے موت کی تصدیق کی، کسی نے گلاگھونٹ کربیٹی کوقتل کیا ہے لہذا قانونی کارروائی کی جائے۔ ایس ایس پی ساتھ کا کہنا ہے کہ پولیس نے دوران تفتیش مشکوک شخص کوحراست میں لیاہے جس سے تفتیش جاری ہے جب کہ مزیدمشکوک افرادکوشامل تفتیش کررہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button