انٹرنیشنل
ماسکو میں کار بم دھماکہ، روسی جنرل ہلاک، متعدد زخمی

روس (مانیٹرنگ ڈیسک) روس کے دارالحکومت ماسکو میں کار بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں روسی جنرل سمیت کئی ہلاک ہو گئے جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے جن کو طبی امداد کیلئے مقامی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔
انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابق روسی تحقیقاتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ کار بم دھماکے میں ہلاک ہونے والے فانل جنرل سارواروف روسی مسلح افواج کے آپریشنل ٹریننگ ڈپارٹمنٹ کے سربراہ تھے۔ روسی حکام کے مطابق ابتدائی معلومات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کار میں بم یوکرین کی اسپیشل سروسز کی جانب سے نصب کیا گیا تھا۔



