کھیل
پہلا ٹی ٹوئنٹی ،پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

دمبولا (سپورٹس ڈیسک) پاکستان نے 3ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ، پاکستانی کپتان نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو دعوت دی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر میزبان سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔ پاکستان کی فا ئنل الیون میں آل راؤنڈر شاداب خان کی واپسی ہوئی ہے۔اس کے علاوہ ٹیم میں صائم ایوب ،صاحبزادہ فرحان ،سلمان علی آغا، فخر زمان ،عثمان خان شامل ہیں۔ محمد نواز،فہیم اشرف ، محمد وسیم جونیئر،سلمان مرزا اور ابرار احمد بھی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔



