کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، بنگلا دیشی ٹیم بھارت نہیں جائیگی، بی سی بی کا اعلان

ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء جو کہ بھارت میں ہونے والا ہے اس حوالے سے بی سی بی نے اعلان کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ بنگلا دیشی ٹیم بھارت نہیں جائے گی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ذرائع کے نے بتایا ہے کہ مشیر کھیل بنگلادیش ڈاکٹر آصف نذرل اور بنگلا دیش کے کھلاڑیوں کے درمیان اجلاس ختم ہوگیا۔ مشیر کھیل بنگلادیش ڈاکٹر آصف نذرل نے کھلاڑیوں کے ساتھ ملاقات کے بعد اعلان کیا ہے کہ بنگلا دیش ٹیم ورلڈکپ کے لیے بھارت نہیں جائے گی۔ مشیر کھیل نے کہا ہم کھیلنا چاہتے ہیں ہمیں اب بھی امید ہے کہ آئی سی سی ہماری بات تسلیم کرے گا۔ آصف نذرل نے کہا کہ ہم اپنے مقف پر قائم ہیں، بھارت میں ہمیں سکیورٹی خطرات کا سامنا ہے، آئی سی سی نے ہمارے تحفظات کو تسلیم نہیں کیا، بھارتی حکومت نے ہمیں قائل کرنے کی کوئی سنجیدہ کوشش تک نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کا فیصلہ ہماری حکومت کا ہے، ہم نے ہائبرڈ ماڈل کے تحت میچز کروانے کی درخواست کی۔ ہم ورلڈکپ کھیلنا چاہتے ہیں اور ورلڈکپ کے لیے وینیو سری لنکا ہونا چاہیے، کرکٹرز کو اعتماد میں لیا گیا ہے وہ ہمارے مقف سے اتفاق کرتے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button