انٹرنیشنل
مکہ مکرمہ میں پاکستانی شہری کو سزائے موت کی سزا سنا دی گئی

مکہ مکرمہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مکہ مکرمہ ریجن میں ایک پاکستانی شہری کا سزائے موت دے دی گئی’ پاکستانی شہری نقاب خان کو سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کرنیکی کوشش میں گرفتار کیا گیا تھا۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کے مطابق تحقیقات اور اقبالی بیان میں ملزم پر عائد الزام ثابت ہوگیا تھا۔ سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ قانونی چارہ جوئی کے بعد ملزم کو عدالت کے سامنے پیش کیا گیا، عدالت نے پیش کردہ تحقیقاتی رپورٹ اور اقبالی بیان کی روشنی میں نقاب خان کو سزائے موت کا حکم سنایا۔



