انٹرنیشنل
غزہ بورڈ آف پیس، ٹرمپ نے کینیڈا سے شمولیت کی دعوت واپس کیوں لی؟

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ بورڈ آف پیس ، امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا سے شمولیت کی دعوت واپس کیوں لی؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آنے کے بعد سب حیران رہ گئے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم میں کہا کہ وہ وزیر اعظم مارک کارنی کو غزہ کے لیے ان کے "بورڈ آف پیس” اقدام میں شامل ہونے کی دعوت واپس لے رہے ہیں۔ اس حوالے سے امریکی صدر نے ٹروتھ سوشل ویب سائٹ پر لکھا کہ مارک کارنی کو اس اقدام میں شامل ہونے کے لیے بلایا گیا تھا۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ بورڈ آف پیس کینیڈا کی شمولیت کے حوالے سے اپنا دعوت نامہ واپس لے رہا ہے، بورڈ آف پیس دنیا کے بااثر ترین رہنماؤں کا فورم ہے۔



