ٹیکنالوجی

ایمازون کمپنی نے ہزاروں لوگوں کو بے روزگار کرنے کی منصوبہ بندی کرلی

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کی مشہور کمپنی ایما زون نے ہزاروں لوگوں کو بے روز گار کرنے کی منصوبہ بندی مکمل کرلی ہے؟ اتنا بڑا فیصلہ کیوں کیا گیا؟ اس حوالے سے رپورٹ سامنے آگئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق تازہ ترین رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مشہور کمپنی ایمازون ہزاروں لوگوں کو بے روزگار کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ کمپنی سے متعلق یہ قیاس آرائیاں امریکی کمپنی کی جانب سے 14000 نوکریاں ختم کرنے کے منصوبہ سامنے لانے کے تین ماہ بعد ہی کی جا رہی ہیں۔ رائٹرز اور بلومبر میں شائع ہونے والی رپورٹس کے مطابق کمپنی کے صدر اور سی ای او اینڈی جیسی آئندہ دنوں میں مزید نوکریاں ختم کرنے کا اعلان کرنے والے ہیں۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بے روزگار ہونے والوں کی تعداد ہزاروں میں ہو سکتی ہے۔ تاہم، یہ لہر اتنی ہی بڑی ہوسکتی ہے جو ماضی میں گزر چکی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button