کھیل
جیسن گلیسپی کا ایک بار پھر پاکستانی کرکٹ میں واپسی کا امکان

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کی ایک بار پھر پاکستان کرکٹ میں واپسی کا امکان ہے کیا ان کو ایک بار پھر قومی ٹیم کی ذمہ داریاں مل سکتی ہیں؟
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ جیسن گلیسپی قومی ٹیم نہیں بلکہ پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داریاں نبھاسکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جیسن گلیسپی پی ایس ایل میں شامل ہونے والی نئی ٹیم حیدرآباد کے ہیڈکوچ بننے کے مضبوط امیدوار ہیں۔ واضح رہے کہ 2024 میں جیسن گلیسپی پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مختصر وقت کے لیے کوچ رہے اور پھر انہوں نے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔



