ٹیکنالوجی

ایلون مسک نے واٹس ایپ صارفین کیلئے خطرے کی گھٹنی بجا دی

امریکا ( مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹیسلا و ایکس (ٹوئٹر) جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک نے واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایلون مسک کا کہنا تھا کہ واٹس ایپ محفوظ نہیں بلکہ سگنل ایپ کو بھی محفوظ نہیں قرار دیا جاسکتا۔ انہوں نے ایکس چیٹ کو ان دونوں میسجنگ ایپس کا محفوظ متبادل قرار دیا۔ ایلون مسک نے یہ پوسٹ اس وقت کی جب ایک امریکی عدالت میں ایک مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔ اس مقدمے میں واٹس ایپ کے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے دعوی کو چیلنج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں کہا گیا کہ میٹا اور واٹس ایپ ممکنہ طور پر صارفین کے پرائیویٹ میسجز تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ مقدمہ مختلف ممالک جسیے آسٹریلیا، میکسیکو اور جنوبی افریقا کے صارفین کی جانب سے دائر کیا گیا، جن کا دعوی ہے کہ واٹس ایپ میں موجود سکیورٹی تحفظ دستیاب نہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ میٹا ملازمین صارفین کے نجی پیغامات تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔ اس کیس میں میٹا کے ایک نامعلوم وسل بلور کے بیان کو بنیاد بنایا گیا جس نے دعوی کیا تھا کہ میٹا کے اندرونی سسٹمز انکرپشن کو بائی پاس کرکے صارفین کے پیغامات تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ مقدمے میں یہ بھی الزام عائد کیا گیا کہ یہ رسائی لامحدود وقت کے لیے ہوتی ہے جس سے میٹا ملازمین تمام میسج ہسٹری کو دیکھ سکتے ہیں، یہاں تک کہ ڈیلیٹ کیے جانے والے پیغامات کو بھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button