کھیل
2سالہ بچے نے سنوکر کھیل کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

مانچسٹر (سپورٹس ڈیسک) برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں 2سالہ بچے نے سنوکر کھیل کر عالمی ریکارڈ قائم کر ڈالا ہے ، یہ بچے کتنے دنوں کا تھا؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایک 2 سالہ بچے نے اسنوکر سے جڑے 2 گنیز ورلڈ ریکارڈز اپنے نام کرلیے ہیں اور مشکل شاٹس کھیلنے والے کم عمر ترین فرد کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ برطانوی شہر مانچسٹر سے تعلق رکھنے والے جوڈی اوئنز نے پول بینک شاٹ کو کامیابی سے کھیلنے میں کامیابی حاصل کی۔ ایسا اس نے 12 اکتوبر 2025ء میں کیا تھا جب اس کی عمر 2 سال 302 دن تھی۔ اس سے قبل 2 سال 261 دن کی عمر میں اس بچے نے اسنوکر ڈبل پوٹ کو مکمل کیا تھا۔ اس طرح جوڈی کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈز میں درج ہوگیا۔



