کھیل
آسٹریلیا کیخلاف سیریز، سلمان علی آغا کا بابراعظم کے متعلق بڑا بیان

لاہور(سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی کے کپتان سلمان علی آغا نے بابر اعظم کے متعلق بڑا بیان داغ دیا ہے جس کے بعد نئی بحث کا آغازہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ میری خواہش ہے کہ جب پریس کانفرنس میں آؤں تو بابر کے بارے سوال نہ ہو، اس کوچھوڑ دیں بیٹنگ کرنے دیں۔ انہوں نے کہا کہ بابراعظم کے علاوہ اور بھی کھلاڑی ہیں ان کے بارے میں بات کر لیں ، بگ بیش میں اچھا نہیں ہوا تو اس سے مجھے فرق نہیں پڑتا وہ اچھی بیٹنگ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز ہمارے لیے بہت اچھی ہے ، رول سب کھلاڑیوں کے لیے کلیئر ہیں ہمیں علم ہے کہ کس کس کھلاڑی سے کیا کیا کام لینا ہے۔



