گوگل سرچ انجن میں مزید کونسے اے آئی فیچر کا اضافہ کیا گیا؟

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل سرچ انجن میں مزید کونسے اے آئی فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں جس کے بعد صارفین حیران و دنگ رہ گئے ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اب گوگل سرچ میں اے آئی اوور ویوز فیچر جیمنائی 3 پر مبنی ہوگا۔ اسی طرح ایک اے آئی چیٹ ونڈو بھی گوگل سرچ کا حصہ بنائی جا رہی ہے جو فالو اپ سوالات کا جواب دے گی۔ ابھی فالو اپ سوالات کے لیے صارفین گوگل سرچ کے اے آئی موڈ میں جاتے ہیں جہاں اے آئی ٹیکنالوجی سوالات اور ذیلی سوالات وغیرہ کے جوابات دیتی ہے۔گوگل اے آئی اوور ویوز میں کی جانے والی نئی تبدیلیوں کے بعد آپ سرچ انجن سے اسی طرح گفتگو کرسکیں گے جیسے جیمنائی سے کرتے ہیں۔
گوگل کی جانب سے نئی اپ ڈیٹ کی آزمائش کچھ عرصے سے کی جا رہی تھی اور اب اسے عالمی سطح پر موبائل صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔ عرصے تک گوگل کی جانب سے سرچ انجن میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی اور کی ورڈز کے استعمال پر زور دیا جاتا تھا، جس کے باعث صارفین کے سامنے لاتعداد سرچ نتائج سامنے آتے تھے۔ اب گوگل کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ ایسا کرنے کی ضرورت نہیں، بلکہ آپ طویل اور گفتگو جیسی سرچز کرکے اپنے مطلوبہ نتائج حاصل کرسکتے ہیں۔



