کھیل

پی ایس ایل 11، حیدر آباد ٹیم کا کپتان کون ہوگا؟ فواد سرور نے نام بتا دیا

کراچی (سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں ایڈیشن کی نئی فرنچائز ٹیم حیدر آباد کا کپتان کون ہوگا؟ فرنچائز کے مالک فواد سرور نے نام بتا کر تھرتھرلی مچا دی۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد ٹیم کے مالک فواد سرور نے تصدیق کی کہ ٹیم کا نام اور لوگو پہلے ہی فائنل کیے جا چکے ہیں جبکہ ان کی باضابطہ لانچنگ 11 فروری کو ہونے والے پی ایس ایل پلیئر آکشن کے آس پاس کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم لانچ کے لیے ایک بڑا ایونٹ پلان کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی کھلاڑی، چاہے وہ پاکستانی ہو یا غیر ملکی، صرف بڑا نام یا سینیئر ہونے کی بنیاد پر کپتانی کا حق دار نہیں ۔ ہمارا اپنا سلیکشن پروسیس ہے اور مکمل مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔ کپتان کوئی بھی ہو سکتا ہے، اصل چیز اچھی قیادت ہے۔ جو بھی اس معیار پر پورا اترے گا، اسے یہ ذمہ داری دی جائے گی۔ فواد سرور نے سابق پاکستانی کپتان بابر اعظم کے لیے بھی اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنا پسندیدہ کرکٹر قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر موقع ملا تو وہ بابر اعظم کو اپنی ٹیم میں شامل کرنا چاہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button