مارک زکر برگ نے سمارٹ فونز کی بجائے سمارٹ گلاسز کو مستقبل کیوں قرار دیا؟

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکر برگ نے سمارٹ فونز کی بجائے سمارٹ گلاسز کو مستقبل کیوں قرار دیا؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق مارک زکربرگ کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں کمزور بینائی کے مالک افراد چشموں یا کانٹیکٹ لینسز کا استعمال کرتے ہیں اور ہمارے خیال میں ہم اس لمحے سے ملتے جلتے عہد کے قریب ہیں جب اسمارٹ فونز کی آمد ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اس زمانے میں بہت جلد فلپ فونز کی جگہ اسمارٹ فونز نے لے لی تھی، اس طرح اب یہ تصور کرنا بہت مشکل ہے کہ آئندہ چند برسوں میں بیشتر افراد اے آئی گلاسز کا استعمال نہیں کر رہے ہوں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ 2025 میں میٹا کے اسمارٹ گلاسز کی فروخت میں 3 گنا اضافہ ہوا مگر مارک زکربرگ کی جانب سے پہلی بار اس طرح کے خیالات کا اظہار نہیں کیا گیا۔ اس سے قبل ان کا خیال تھا کہ بہت جلد لوگ میٹا ورس میں دفاتر میں جائیں گے اور دوستوں سے ملاقاتیں کریں گے، مگر یہ تصور حقیقت نہیں بن سکا مگر موجودہ عہد میں کمپنیوں کی جانب سے جتنا سرمایہ لگایا جا رہا ہے اور محنت کی جا رہی ہے، اس سے یہ ضرور لگتا ہے کہ اے آئی گلاسز آنے والے برسوں میں بہت زیادہ مقبول ہوں گے، البتہ اسمارٹ فونز جتنی مقبولیت حاصل ہوگی یا نہیں، یہ کہنا مشکل ہے۔



