کھیل

کرکٹ کے بعد کونسا کھیل سیاست کی نذر ہوا؟

آسٹریلیا (سپورٹس ڈیسک) کرکٹ کے بعد کونسا کھیل سیاست کی نذر ہوا؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آنے کے بعد سیاستدانوں سمیت مداحوں میں بھی ہلچل مچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں بیلاروس کی عالمی نمبر ایک کھلاڑی آرینا سبالینکا نے یوکرین کی ایلینا سویتلینا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی تاہم میچ کا سب سے نمایاں پہلو دونوں کھلاڑیوں کے درمیان مصافحہ نہ ہونا تھا۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق میچ سے قبل ہی یہ اعلان کردیا گیا تھا کہ مقابلے کے بعد دونوں کھلاڑی صافحہ نہیں کریں گی اور میچ کے اختتام پر واقعی دونوں کھلاڑی ایک دوسرے سے دور رہیں اور کوئی مصافحہ نہیں ہوا۔ یوکرینی کھلاڑی ایلینا سویتلینا یوکرین جنگ کے تناظر میں دیگر یوکرینی کھلاڑیوں کی طرح روس اور اس کے اتحادی ممالک کے کھلاڑیوں سے مصافحہ نہیں کرتیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button