کھیل
علی ترین ایک بار پھر پی ایس ایل میں شمولیت کے خواہشمند، کونسی ٹیم خریدیں گے؟

لاہور(سپورٹس ڈیسک) علی ترین ایک بار پھر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن میں شمولیت کے خواہشمند ہیں اس بار وہ کونسی ٹیم خریدیں گے؟ اس حوالے تفصیل آگئی۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ علی ترین نے پی ایس ایل ٹیم ملتان کے حقوق کی بولی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے ملتان سلطانز کی بڈنگ میں شمولیت کیلئے دستاویزات جمع کرادیے ہیں۔ علی ترین نے اس سے قبل ملتان سلطانز کی ٹیم کی ملکیت برقرار رکھنے سے انکار کردیا تھا اور وہ پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی بڈنگ میں شامل تھے مگر آخری لمحات میں دستبردار ہوگئے تھے۔



