پاکستانی سپنرز نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بڑا کارنامہ سرانجام دیکر تاریخ ہی بدل دی

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سپنرز نے آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بڑا کارنامہ سرانجام دے کر اس کی تاریخ ہی بدل کر رکھ دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا کو 90 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز اسکور کیے۔جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم 16 ویں اوور میں 108 رنز بناکر آٹ ہوگئی۔
آسٹریلیا کے خلاف لاہور میں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں تمام 10 وکٹیں پاکستانی اسپنرز نے لیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے جانب سے پہلی مرتبہ ایک ٹی ٹوئنٹی کی تمام 10 وکٹیں اسپنرز نے حاصل کی ہیں۔ پاکستان نے دوسرے ٹی 20 میں آسٹریلیا کو 90 رنز سے ہرا دیا، سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصلآسٹریلیا کے خلاف ابرار احمد اور شاداب خان نے 3،3 عثمان طارق نے 2 ، صائم اور نواز نے ایک ایک وکٹ لی۔ یہ ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں اننگز کی تمام وکٹیں اسپنرز کے نام ہونے کا مجموعی طور پر 10 واں اور فل ممبرز کے درمیان میچ کا صرف دوسرا واقعہ ہے۔



