ٹیکنالوجی

فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کب ہوگی؟ فائنل تاریخ سامنے آگئی

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان میں فائیو جی سروس متعارف کروانے کے متعلق اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جس کے مطابق فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کب ہوگی؟ تاریخ فائنل کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پی ٹی اے کے مطابق فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی 10 مارچ کو ہوگی، حتمی شیڈول متعلقہ فریقین سے وسیع مشاورت کے بعدطے کیا گیا، 10 مارچ کو نیلامی کا مقصد شفاف اور بھرپورشرکت پر مبنی نیلامی یقینی بناناہے۔ اعلامیے کے مطابق منظورشدہ ٹائم لائن ٹیلی کام آپریٹرز اور ممکنہ بولی دہندگان کو مناسب تیاری کا وقت ملے گا، پی ٹی اے بولی میں زیادہ سے زیادہ شرکت کوممکن بنانے کیلئے پرعزم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button