کھیل
بھارت سے میچ کھیلنے انکار، شاہد آفریدی بول پڑے

لاہور(سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء میں قومی ٹیم کا بھارت کے ساتھ میچ کھیلنے سے انکار پر پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بول پڑے اور بڑا بیان داغ دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ اس بات کو یقین رکھا ہے کہ جب سیاست کے دروازے بند ہوتے ہیں تو کرکٹ دروازے کھول سکتی ہے۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ یہ وقت آئی سی سی کے لیے ایک امتحان ہے کہ وہ بیان بازی بجائے اپنے فیصلوں سے ثابت کرے وہ ایک غیر جانبدار، خودمختار اور تمام رکن ممالک کے ساتھ منصفانہ رویہ رکھنے والا بورڈ ہے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنا افسوسناک ضرور ہے مگر وہ اس فیصلے میں اپنی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔



