اوپن اے آئی نے اے آئی بڈز متعارف کرنے کا اعلان کر دیا

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اوپن اے آئی کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی ) نے اپنی ہی کمپنی کے اے آئی بڈز متعارف کروانے کا اعلان کر کے صارفین کو بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا کہ کمپنی کی جانب سے کسی پیچیدہ ڈیوائس کی بجائے آڈیو وئیر ایبل کو ترجیح دی جا رہی ہے تاکہ اولین ڈیوائس سادہ اور زیادہ قابل رسائی ہو۔ ابھی اس حوالے سے تفصیلات محدود ہیں مگر اوپن اے آئی کی جانب سے اولین ڈیوائس کو 2026 کے آخر تک متعارف کرائے جانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے جبکہ صارفین کو یہ 2027 کے شروع میں دستیاب ہوگی۔ ڈیوائس کا نام چین میں سامنے آنے والے پیٹنٹ سے معلوم ہوا جس سے عندیہ ملا کہ کمپنی آڈیو پر مبنی وئیر ایبل ڈیوائس پر کام کر رہی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اوپن اے آئی کی جانب سے سادہ ائیر بڈز پر اس لیے کام کیا جا رہا ہے تاکہ اس کی قیمت کم رکھی جاسکے اور تیزی سے مارکیٹ میں پیش کیا جاسکے۔ ائیر بڈز میں وائس اور آڈیو کے ذریعے اوپن اے آئی کے ماڈلز سے رابطہ کیا جاسکے گا۔ وائس کمانڈ، رئیل ٹائم اسسٹنٹس اور دیگر اے آئی فیچرز بھی صارفین کو اس ڈیوائس میں دستیاب ہوں گے۔



