سوشل ایشوز

پاکستان میں کرپشن میں کتنی کمی ہوئی؟ رپورٹ آگئی

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان میں کرپشن میں کتنی کمی ہوئی؟ اس حوالے سے رپورٹ سامنے آگئی ہے ، رپورٹ سامنے آنے کے بعد پاکستان اب کس نمبر پر آگیا ہے ، تفصیل آگئی۔

تفصیلات کے مطابق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں ایک درجے بہتری کے بعد 182 ممالک میں 136 ویں نمبر پر رہا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2025 میں بھی گڈ گورننس اور مسلسل ادارہ جاتی اصلاحات کی وجہ سے پاکستان کے مجموعی اسکور میں اضافے کا رجحان برقرار رہا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ناصرف پبلک سیکٹر اور انتظامی بدعنوانی بلکہ قانون ساز اداروں اور عدلیہ میں بدعنوانی کے اعشاریوں میں بھی نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button