ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، انگلینڈ کی دلچسپ مقابلے کے بعد اٹلی کو شکست

کلکتہ (سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ کے دوران انگلینڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد اٹلی کو شکست دیکر سپر ایٹ مرحلے میں پہنچ گیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق کلکتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 202 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی جانب سے ول جیکس 53 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ٹام بینٹن 30 ، فل سالٹ 28 اور سیم کرن 25 رن کے ساتھ نمایاں رہے۔ اٹلی کے گرانٹ اسٹیورٹ اور کرشن کالوگماگے نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ 203 رنز کے ہدف کے جواب میں اٹلی کی ٹیم نے بھی خوب مقابلہ کیا اور آخری اوورکی آخری گیند پر 178 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ اٹلی کی جانب سے بین مینینٹی نے 60،گرانٹ اسٹیورٹ نے 45 اور جسٹن موسکا نے 43 رنز بنائے۔



