کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، کینیڈین کھلاڑی نے احمد شہزاد کا 12سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا

چنائی (سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ کے دوران کینیڈین کھلاڑی نے پاکستان کے سابق کھلاڑی احمد شہزاد کا 12سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق کینیڈا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اوپنر یووراج کی شاندار سنچری کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں میں 173رنز اسکور کیے۔ یووراج سامرا آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سنچری بنانے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے۔انہوں نے نیوزی لینڈکے خلاف 65 گیندوں پر 110 رنز کی اننگز کھیلی۔ کینیڈین بیٹر یووراج نے 19 سال اور 141 دن کی عمر میں سنچری بنا کر پاکستان کے احمد شہزاد کا ورلڈ ریکارڈ توڑا ۔ احمد شہزاد نے 2014 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بنگلادیش کے خلاف 22 سال اور 127 دن کی عمر میں سنچری اسکور کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button