کھیل

قومی آل رائونڈر شاداب خان کا شائقین کرکٹ کو نیا لالی پاپ

کولمبو (سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر شاداب خان نے روایتی حریف سے شرمناک شکست کے بعد شائقین کرکٹ کو نیا لالی پاپ دے دیا جس کے بعد سب دنگ رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شاداب خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ان سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ سیمی فائنل تک یہیں ہیں؟ جواب میں شاداب نے کہا سیمی فائنل نہیں بلکہ ہم فائنل بھی کھیل کر جائیں گے۔ واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 61 رنز سے شکست ہوئی۔ پاکستان ٹیم ورلڈکپ میں آخری گروپ میچ 18 فروری کو نمیبیا کے خلاف کھیلے گی اور یہ میچ ڈو اینڈ ڈائی کی صورت اختیار کرگیا ہے کیونکہ پاکستان کو سپر ایٹ مرحلے تک رسائی کے لیے نمیبیا سے میچ جیتنا ضروری ہے۔ پاکستان اور نمیبیا کا میچ بارش کی نذرہوجائے تب بھی پاکستان سپر ایٹ میں پہنچ جائیگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button