کھیل

میچ کے دوران شہد کی مکھیوں کا حملہ، امپائر مانک گپتا جاں بحق

اتر پردیش (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک میچ کے دوران سٹیڈیم میں شہد کی مکھیوں نے حملہ کر دیا جس سے باقی کھلاڑی بھاگ گئے لیکن سینئر امپائر مانک گپتا جاں بحق ہو گئے۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مانک گپتا کانپور کرکٹ سرکٹ میں ایک ممتاز امپائر تھے اور کانپور کرکٹ ایسوسی ایشن سے بھی وابستہ تھے۔ میڈیا کا کہناہے کہ اترپردیش کے انا کے سپرو اسٹیڈیم میں کرکٹ میچ کے دوران شہد کی مکھیوں نے حملہ کیا جس سے کھلاڑی اور امپائرز متاثر ہوئے تاہم سینئر امپائر مانک گپتا شہد کی مکھیوں کے حملے سے ہلاک ہوگئے۔ آنجہانی امپائر مانک کے بھائی امیت کمار گپتا نے اے این آئی کو بتایا کہ میچ ختم کرنے کے بعد مانک ڈرنکس بریک کے دوران ایک ساتھی امپائر سے ملنے گئے جب شہد کی مکھیوں کے ایک جھنڈ نے وہاں موجود ہر شخص پر اچانک حملہ کردیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے بھائی فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے اپنا توازن کھو بیٹھے اور گرگئے جس کے بعد شہد کی مکھیوں نے ان پر دھاوا بول دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button