انٹرنیشنل

امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کے ٹیرف کی دھجیاں اڑا کر رکھ دیں

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی ہیں، عدالت نے کیا فیصلہ سنایا؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی سپریم کورٹ نے جمعہ کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عالمی تجارتی ٹیرف کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ عدالت نے فیصلہ سنایا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیرف عائد کرتے وقت اپنے اختیارات سے تجاوز کیا، جس کے باعث عالمی تجارت بری طرح متاثر ہوئی تھی۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ یہ قانون ہنگامی معاشی حالات میں بعض اختیارات ضرور دیتا ہے، مگر اس کے تحت صدر کو عالمی تجارت پر محصولات لگانے کی اجازت حاصل نہیں۔ میڈیا کے مطابق عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل ایمرجنسی اکنامک پاورز ایکٹ صدرِ امریکا کو ٹیرف عائد کرنے کا اختیار فراہم نہیں کرتا۔ اس فیصلے کو ٹرمپ کی معاشی پالیسی کے لیے ایک بڑا عدالتی دھچکا قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ ٹیرف ان کے اقتصادی ایجنڈے کا ایک اہم ہتھیار سمجھے جاتے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button