پاکستان
ہوشیار خبردار …… پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافد

لاہور(کھوج نیوز) ہوشیار خبردار ……… پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے اور اس حوالے سے محکمہ داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ دفعہ 144 کا نفاذ آج سے 5 اکتوبر تک کیلئے کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عوامی مقامات پر ہتھیار لے جانے اور ان کی نمائش پرپابندی عائد ہوگی، عوامی مقامات، شاہراہوں یا کھلی جگہ پر 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد ہوگی۔ لوگوں کو غیرقانونی اجتماعات میں شرکت کیلئے اکسانے پر بھی پابندی عائد ہے تاہم پابندی کا اطلاق شادی کی تقریبات، نمازجنازہ، تدفین، مساجد و دیگر عبادت گاہوں پر نہیں ہوگا۔



