کھیل

شاہد آفریدی نے شاداب خان کو کیا مشورہ دیا؟ تفصیل آگئی

کراچی (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے قومی آل رائونڈر شاداب خان کو کیا مشورہ دیا؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ شاداب اپنے ساتھی کھلاڑیوں کی کامیابیوں کا دفاع کرنے میں حق بجانب ہیں، تاہم2021ء کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف تاریخی فتح کے بعد ٹیم عزت اور دبا کو سنبھالنے میں ناکام رہی۔

سابق کپتان نے کہا کہ عزت کو نہ سنبھالنے کا مطلب یہ ہے کہ 2021 کے بعد ٹیم اندرونی مسائل، انفرادی دبا اور اجتماعی طور پر ٹیم کے معاملات کو درست طریقے سے نہیں سنبھال سکی۔ آفریدی کا کہنا تھا کہ شاداب بالکل درست کہہ رہا ہے۔ ہم ورلڈکپ میں بھارت کو نہیں ہرا سکے، انہوں نے ہرایا، انہیں عزت ملی، لیکن وہ اس عزت کو سنبھال نہ سکے۔ شاہد آفریدی نے شاداب کو یہ بھی یاد دلایا کہ جب وہ خراب فارم کے باعث ٹیم سے باہر تھے تو کئی سابق کرکٹرز نے ان کی کھل کر حمایت کی اور ان کی آل رانڈ صلاحیتوں کو اجاگر کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button