نگرنگرسے

ڈولفن سکواڈ کے اہلکاروں کا میاں بیوی پر تشدد

اسلام آباد(کھوج نیوز) وفاقی دارالحکومت میں ڈولفن سکواڈ کے اہلکاروں نے میاں بیوی پر تشدد کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی جس کے بعد آئی جی اسلام آباد نے نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کے کا کہنا تھا کہ اہلکاروں نے شہری اور اس کی بیوی کو ایف ایٹ میں ان کے گھر کے باہر روکا اور شناختی کارڈ چیک کروانے کا کہا۔ پولیس نے بتایا کہ اس دوران ڈولفن اسکواڈ کے اہلکاروں اور میاں بیوی کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس پر اہلکاروں نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ آئی جی اسلام آبادنے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تشدد میں ملوث پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button