نگرنگرسے

گھر میں سلنڈر دھماکہ، 7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

چمن ( کھوج نیوز) چمن کے علاقہ میں ایک گھر میں سلنڈر پھٹنے سے 7 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے جن کو طبی امداد کیلئے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقامی پولیس کا کہنا تھا کہ چمن کے علاقے طورپل میں گھر میں گیس سلنڈر کا دھماکا ہوا جس کے باعث  گھر کے متعدد کمرے گر گئے۔

 پولیس کے مطابق دھماکے میں 5 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ 25 زخمی ہیں، دھماکے کے مقام پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

پولیس کا کہنا ہےکہ سلنڈر دھماکا لسی تقسیم کرنےکے دوران ہوا، بچے اور خواتین کی بڑی تعداد لسی لینے پہنچی ہوئی تھی کہ اس دوران گھرکےکچن میں رکھا 20کلو  وزنی گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button