کھیل

پاکستانی ہاکی ٹیم کا بڑا کارنامہ، 8 سال بعد ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا

مصر ( سپورٹس ڈیسک) مصر میں جاری ورلڈ کپ ہاکی کوالیفائر کے سیمی فائنل میں پاکستان نے جاپان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-4 سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گول کیپر علی رضا نے پنالٹی اسٹروک روک کر پاکستان کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔میچ کے اختتام سے 4 منٹ قبل جاپان کو پنالٹی اسٹروک ملا جو گول کیپر علی رضا نے روک کر پاکستان کو اہم جیت دلادی۔پاکستان کی جانب سے سفیان خان، ابو محمد، محمد عماد اور افراز نے گول کیے۔ورلڈ کپ ہاکی کوالیفائر کے سیمی فائنل میں کامیابی حاصل کرکے پاکستان نے 8 سال بعد ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

پاکستان ہاکی ٹیم 2018 کے بعد پھر ورلڈ کپ کھیلے گی ۔ پاکستان پچھلے ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی نہیں کرسکا تھا۔واضح رہے کہ مینز ہاکی ورلڈ کپ 2026 ، 14 سے 30 اگست تک بلیجیئم اور نیدرلینڈز میں کھیلا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button