ٹیکنالوجی

چین کا ٹیکنالوجی میں نیا شاہکار، ٹینس کھیلنے کیلئے بھی روبوٹ تیار کرلیا

چین (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کا ٹیکنالوجی کی دنیا میں نیا شاہکار، ٹینس کھیلنے کے لئے بھی روبوٹ تیار کرلیا ہے یہ روبوٹ کون سے ٹورنامنٹ میں حصہ لے گا؟ اس حوالے سے تفصیل آگئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق مستقبل میں ومبلڈن ٹورنامنٹ میں نمبرون سیڈ کھلاڑی کا سامنا فورتھ سیڈ روبوٹ سے ہوسکتا ہے۔ جی ہاں واقعی سائنسدانوں نے سائنس فکشن فلموں جیسے اس خیال کو حقیقی شکل دیدی ہے۔ چینی کمپنی گال بوٹ کے ماہرین نے ایک روبوٹ کو ٹینس کھیلنے کے قابل بنا دیا ہے۔ اس کے لیے انہوں نے ایک اور کمپنی یونی ٹری کے روبوٹ کو لیا اور اسے ٹینس کھیلنا سیکھایا اور پھر اس کا مقابلہ ایک انسان سے کرایا۔ اس ٹیکنالوجی کے لیے روبوٹ کو زیادہ طویل اور سخت ٹریننگ دینے کی بجائے اسے انسانی حرکت کے طریقے کو سمجھنے کی تربیت دی گئی تاکہ ووہ سمجھ سکے کہ ٹینس کھیلنے کے لیے کن صلاحیتوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button