سام آلٹمین کی اے آئی کے متعلق خطرے کی گھنٹی، صارفین پریشان

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سام آلٹمین نے دنیا کے مقبول ترین آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی تیار کرنے والی کمپنی اوپن اے آئی کے متعلق خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سام آلٹمین کا ماننا ہے کہ اے آئی سے انسانیت کو نئے خطرات لاحق ہوئے ہیں جن کی روک تھام کوئی ایک کمپنی نہیں کرسکتی۔ ایک ایکس (ٹوئٹر) پوسٹ میں سام آلٹمین نے کہا کہ” اے آئی سے ہمیں نئے سائنسی طریقے دریافت کرنے میں مدد ملے گی جیسے امراض کا علاج تلاش کرسکیں گے، جس سے طویل المعیاد بنیادوں پر معیار زندگی بہتر ہوگا”۔
انہوں نے مکمل وضاحت تو نہیں کی مگر اے آئی سسٹمز میں پیشرفت کے حوالے سے لاحق خدشات نئے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مگر اے آئی سے معاشرے کو نئے خطرات کا سامنا بھی ہوسکتا ہے اور ہمیں ان کی روک تھام کرنا ہوگی، کوئی کمپنی تنہا ایسا نہیں کرسکتی، ہمیں ان خطرات جیسے حیاتیاتی وائرس وغیرہ سے نمٹنے کے لیے پورے معاشرے کا ساتھ چاہیے، کیونکہ بہت زیادہ باصلاحیت اے آئی ماڈلز پورے معاشرے بلکہ دنیا پر اثرات مرتب کرسکتے ہیں۔



